لاہور( سٹاف رپورٹر،این این آئی) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے حکمرا ن اپنے سوا سب کو چور اور ڈاکوسمجھتے ہیں ،حکومت نے ملک کا سوا ستیا ناس کر دیا ہے ، اپوزیشن اور میڈیا کو نشانہ بنانے کے باوجود حکمرانوں کی انتقام کی آگ بجھنے کا نام ہی نہیں لے رہی ۔انہوں نے کہا یہ جیسے اقدامات اٹھا رہے ہیں اس طرح ملک اور جمہوریت نہیں چلتے ،حکمرانوں میں سچ کا سامنا کرنے کی جرات نہیں ، جب میڈیا آئینہ دکھاتا ہے تو آزادی صحافت پر حملہ کردیا جاتا ہے ،جب اپوزیشن ان کی خامیوں کی نشاندہی کرتی ہے تو اسے جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے ، موجودہ دور میں اقربا پروری اور کرپشن اپنے عروج پر ہے ، حکمران میڈیا کا گلہ دبارہے ہیں ۔ عظمی بخاری نے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کے بیان کو وزیر اعظم پر عدم اعتماد قرار دیدیا،انہوں نے کہاریموٹ کنٹرول ترجمان کا بیان ریموٹ کنٹرول وزیراعظم پر عدم اعتماد ہے ،ریموٹ کنٹرول ترجمانوں کی امیدیں بھی اب شہبازشریف سے وابستہ ہیں،اپنے وزیراعظم کی مائنس وَن کی بات سن کر سیاسی یتیموں اور ادھارے ترجمانوں میں بھگدڑ مچ گئی ہے ،ریموٹ کنٹرول ترجمانوں کا وزیر اعظم مائنس ون کی باتیں کررہا ہے اور اتحادی بھی مائنس ون کی تیاری کرچکے ہیں،ریمورٹ کنٹرول ٹولے کے جانے کا وقت آچکا ہے ،شہباز شریف کی صحت یابی کی خبر سن کر ریموٹ کنٹرول ترجمان ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔