لاہور(پ ر ) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نااہلی ملک کیلئے خطرہ بن چکی ہے ایسی نااہل حکومت سے بلاول بھٹو کی قیادت میں نجات حاصل کرنا ہو گی۔ ڈیڑھ سال کی مایوس کن کارکردگی نے عمران خان کی نااہلی ثابت کر دی ہے ۔ حکمران خوشحال اور عوام بدحال ہو چکی ہے ۔ اگلے ماہ ملک میں غیر متوقع سیاسی تبدیلیاں آئیں گی۔ حکومتی بیساکھیاں ٹوٹنے والی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آٹے کے بحران میں حکومتی شخصیات ملوث ہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے سب کچھ تباہ کر دیا ہے ۔ نئے پاکستان میں لنگر خانوں کے سوا کچھ بھی نیا نہیں۔