کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن( پی کے ایم اے ) کے چیئرمین حاجی ندیم الرحمان نے ٹیکسوں کی بھرمار،زائد ریگولیٹری ڈیوٹیز اور حکومت کی درآمدات پر کم سے کم انحصار کرنے کی پالیسی کے نتیجے میں درآمدات میں انتہائی منفی اثرات مرتب ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نشاندہی کی ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث درآمدات صرف25فیصد رہ گئی ہے جس سے اسمگلنگ میں بے پناہ اضافہ ہوگیا جو درآمدکنندگان کے لیے خطیر مالی نقصانات کا باعث بنی ہوئی ہے ۔حاجی ندیم الرحمان نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل میں درآمدات کے شعبے کو تباہی سے بچانے کی درخواست کرتے ہوئے کہاہے کہ اسمگلرز بلاخوف وخطراسمگل شدہ مال کراچی سمیت ملک بھر کی مارکیٹوں میں سپلائی کر رہے ہیں جن میں کاجو، بادام، چھالیہ،کھوپرا،سفید ،کالی مرچ،لونگ ،پھلی دانہ اور دیگر آئٹمز شامل ہیں۔ یہ اشیائکئی ماہ سے درآمد نہیں کی جارہیں اس کے باوجود مارکیٹوں میں یہ اشیائباآسانی دستیاب ہیں اسمگلرز درآمدی لاگت سے بھی کم قیمت پر مال فروخت کررہے ہیں جس کے نتیجے میں درآمدکنندگان کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہاہے ۔