لاہور(کلچرل رپورٹر)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ حکومت کے غلط اقدامات اور رویے کی وجہ سے سیاست اور جمہوریت بند گلی میں ہے ،نااہل حکمران ٹولہ خود بھی دلدل میں پھنس چکا او اس نے قوم کو بھی پھنسادیا ہے ۔حکومت آمریت کی طرح منتخب ایوان کو کوئی اہمیت نہیں دے رہی اور ان کی پالیسیوں کی وجہ سے عوام پریشان ہے ، کشمیرکا مسئلہ دب چکا ہے ،100دن سے زائد کشمیر میں کرفیو نافذ ہے مگر حکومت کی طرف سے اب تو کوئی بیان بھی نہیں آرہاکہا ں ہے ہماری خارجہ پالیسی کے بیانات ور لابنگ ان باتوں کا اظہار انھوں نے ورکرز سے ملاقات میں کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا پٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس مہنگی ہونے سے اشیاء خورو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اس وقت روزمرہ استعمال کی اشیاء جن میں آٹا، چینی، دال، چاول اور گھی ہے ، یہ پانچوں اشیاء دیہاڑی دار مزدور طبقے کی دسترس سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔