لاہور(کلچرل رپورٹر)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ حکومت کی عدم توجہ کے باعث زرعی اجناس اور ٹیکسٹائل انڈسٹری زبوں حالی کا شکار ہے اس وقت کاروباری حالات سازگار نہیں ہیں جبکہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید میں کافی کمی آ چکی ہے ،پاکستان زرعی اعتبار سے دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے اور جی ڈی پی میں زراعت کا ایک بڑا شیئر ہوتا ہے جبکہ ملکی آبادی کا سب سے بڑا حصہ اسی پیشے سے وابستہ ہے جو اپنا پیٹ پالنے کیساتھ ملکی معیشت میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے ،مگر حکومتوں کی دلچسپی نہ ہونے کی وجہ سے زراعت کا شعبہ مسائل سے دو چار ہے اور پیدوار میں کمی اور لاگت میں اضافہ کی وجہ سے ایک طرف تو ملک کا کسان پریشان ہے جبکہ دوسری طرف ایکسپورٹ بھی کم ہو گئی ہیں جس کے باعث زرمبادلہ بھی کم ہوا ہے ان باتوں کا اظہار انھوں پارٹی ورکرز سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت جلد ختم ہوجائیگی کیونکہ عوام انہیں بددعائیں دے رہے ہیں۔