لاہور(کامرس رپورٹر)فائونڈرز گروپ کے سینئر مرکزی رہنما خواجہ خاور رشید نے کہا ہے کہ حکومت ڈالر کی قیمت میں اضافے کو جواز بنا کر پٹرول ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے سے گریز کرے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں بھی ایسا ہی کیا گیا جس کی وجہ سے انڈسٹری کی ان پٹ کاسٹ بڑھی اور عام لوگوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ خواجہ خاور رشید نے کہا ہے کہ پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتیں مقرر کرنے والے اداروں میں تاجروں کی نمائندگی ہونی چاہیے تاکہ ایسے فیصلے نہ ہوں جو انڈسٹری کو تباہ اور عام لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کریں۔