مکرمی !عمران خان صاحب آپ اقتدار میں ہیں ان کو سب اچھا ہی لگے گا کیونکہ ان کے قریب ترین لوگ ان کو سب اچھا کی رپورٹ دیں گے لیکن کبھی کسی عوامی عدالت میں بھی بیٹھیں تو ان کو پتہ چلے کہ آپ کی حکومت مسلسل ہر ماہ بجلی، پٹرول اور گیس کی قیمتیں بڑھا رہی ہے جس وجہ سے باقی اشیائے صرف بھی مہنگی ہوتی جا رہی ہیں اور عوام کے لئے روٹی روزی کا سلسلہ برقرار رکھنا مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔ایک خبر کے مطابق واپڈا ملازمین کی مفت بجلی کا بوجھ بھی عام صارفین پر مختلف ٹیکس ڈال کر وصول کیا جا رہا ہے جو سراسر زیادتی ہے۔ وزراء صرف آنیاں جانیاں دکھا رہے اور زبان چلانے کے سوا کچھ نہیں کر رہے جبکہ ملک کو اس وقت عمل کی ضرورت ہے نہ کہ زبانی جمع خرچ کی۔تمام وزراء اپوزیشن کو رگیدنے میں لگے ہوئے ہیں اور اپوزیشن حکومت کے ہر اچھے کام میں روڑے اٹکا رہی ہے۔ عوام کی بہتری اور بھلائی کا کوئی بھی نہیں سوچ رہا۔ برائے مہربانی اس طرف بھی توجہ دی جائے۔(محمد عباس ۔ لاہور)