اسلام آباد(92نیوزرپورٹ)حکومت اور اتحادیوں میں معاملات مزیدبہتر ہونے لگے ۔ حکومتی وفد کی سربراہ جمہوری وطن پارٹی شاہ زین بگٹی سے آج ملاقات طے ہوگئی۔ شاہ زین بگٹی نے آج ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں بعض نکات کیلئے تحریری معاہدہ ہوا۔وزیراعظم نے ملاقات میں بلوچستان کوحقوق دینے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔وزیراعظم کی یقین دہانی پرڈنرمیں شریک ہوئے ۔