لاہور (جنرل رپورٹر )جنرل سیکرٹری وائی ڈی اے پنجاب ڈاکٹر سلمان حسیب چودھری نے کہا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کو آرڈینس کے ذریعے نافذ کرنے کی کوشس عوامی نمائندوں کو بائی پاس کرنے کی سازش ہے ۔ بظاہر تو یہ تنظیموں کی جیت ہے کہ حکومت اس بل کواسمبلی سے پاس کرانے میں ناکام ہو گئی مگر در حقیقت اگر یہ بل غیر جمہوری طریقے سے پاس ہو گیا تو یہ اس ملک کے غریب عوام کی ہار ہے ۔وائی ڈی اے پنجاب اس آرڈیننس کو غیر جمہوری اور غیر آئینی قرار دیتی ہے ۔ حکومت پنجاب،آئی ایم ایف کی پالیسیوں کو نافذ کرنے کیلئے آئینی اور قانونی تقاضے بھی پورے نہیں کر رہی۔ اس عوام دشمن ایکٹ کے خلاف ہر سطح پر مزاہمت کی جائے گی اور اسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔