لاہور ( پ ر )جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے کارکنان کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ابھی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،بہاولنگر سے جماعت اسلامی کے کارکنان کو پی ڈی ایم کے جلسہ کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے ، جماعت اسلامی جلسے میں شریک نہیں ہو رہی ہے ،ہم پی ڈی ایم اور جماعت اسلامی کے کارکنان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں حکومت گرفتار افراد کی فوری رہائی عمل میں لائے ،حکومت ڈکٹیٹر نہ بنے اور پی ڈی ایم کو ملتان میں جلسہ کرنے دے ،کورونا سے ڈرانے والی حکومت نے خود گلگت بلتستان میں12 جلسے کئے ، جلسہ ، جلوس کرنا اپوزیشن کا جمہوری حق ہے ۔