لاہور(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا ویڈیو بیان میں کہاہے کہ قاسم باغ سٹیڈیم میں جلسہ نہ کرنے دیا تو پورا ملتان جلسہ گاہ بن جائے گا۔ملتان میں تمام ریاستی جبر اور غنڈہ گردی کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ملتان جلسے کو روکنے کے لئے ریاستی مشنری کا استعمال کیا جارہا ہے ۔حکومت جو مرضی کرلے ملتان کا جلسہ ہو کر رہے گا۔عمران خان ایک بزدل حکمران ہے ۔عمران خان ہمیشہ اپوزیشن کو کنٹینر اور کھانے دینے کی آفرز کرتے رہے ۔ دوسری جانب لاہور کے صدر پرویز ملک ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی نیازی اور کرائے کے ترجمانوں کے پائوں اکھڑ چکے ،ملتان جلسے کو روکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے بتارہے ہیں کہ نیازی جا رہا ہے ۔گذشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔