لاہور(کلچرل رپورٹر) چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت جمہوریت اور آئین کے لئے خطرہ ہے ،ملکی حالات کو ٹھیک کرنا عمران حکومت کے بس کی بات نہیں ،تحریک انصاف کی حکومت توطبقاتی،معاشی اور تعلیمی نظام کے ذریعے عام لوگوں کااستحصال کررہی ہے موجودہ حکومت کی غیر اطمینان بخش معاشی پالیسیوں کے باعث آئندہ سال 2020ء میں جی ڈی پی کی ترقی کی شرح 2.8 فیصد تک متوقع جس کے باعث کے آئندہ سال 2020ء میں مہنگائی میں مزید اضافہ متوقع ہے جس کی شرح 12 فیصد تک پہنچے کا خدشہ ہے اور حیرانی کی بات یہ ہے کہ موجودہ حکومت کی معاشی ٹیم کے پاس ابھی تک مہنگائی پر قابو پانے کے حوالے سے کوئی واضح حکمت عملی موجود ہی نہیں ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی ورکرز کے گروپ سے ملاقات کے دوران کیا ۔