اسلام آباد (آن لائن) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صد میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت خیبر پختونخواہ کے شہر رسالپور میں واقع ماربل سٹی کی حالت زار کا نوٹس لے کر اصلاح احوال کرے تاکہ نجی شعبہ اس میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کر کے زرمبادلہ اور روزگار کی صورتحال میں بہتری لا سکے ۔ پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی (پاسڈیک) نے 2009 میں رسالپورمیں185 ایکڑ پر ماربل سٹی بنانے کے منصوبے کا اعلان کیا اور مارکیٹ ریٹ سے چار گنا قیمت پر 199 پلاٹ بیچ ڈالے ۔