لاہور (نامہ نگار)پولٹری چین سپلائرز ایسوسی ایشن لاہور کے چیئرمین کاشف جٹ ، صر مہر سرور اور کیف کھوکھر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ حکومت ہمارے مطالبات کو مانے اور ہمارے ریٹ لسٹ پر تحفظات کو دور کیا جائے ۔ ریٹ لسٹ پر کم از کم 300 روپے برائلر گوشت کی فروخت کو یقینی بنایا جائے ۔ ہماری یونین پولٹر ی چین سپلائرز ایسوسی ایشن کا سیکرٹری لائف سٹاک اور صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال سے پرزور مطالبہ ہے کہ انہوں نے جو ہم سے مذاکرات کئے تھے اور جو یقین دہانی کرائی تھی اپنے اس وعدے پر عملدرآمدکراتے ہوئے ہمارے جائز مطالبات کو مانیں ، اگر حکومت نے ہمارے جائز مطالبات کو نہ مانا تو پھر احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے اور ہم اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا راستہ اپنائیں گے ۔ پنجاب حکومت سالانہ کروڑوں روپے ٹیکس دینے والی تاجر برادری کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے ۔