سانگلہ ہل؍شاہ کوٹ (نامہ نگار؍ نمائندہ 92 نیوز)وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیئر(ر)اعجازشاہ نے کہاہے کہ موجودہ حکومت عدلیہ کی آزادی پرمکمل یقین رکھتی ہے ، وکلاء نے عدلیہ کی آزادی کیلئے جوقربانیاں دی ہیں، وہ ناقابل فراموش ہیں ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے تحصیل کچہری میں منعقدہ تحصیل بارایسوسی ایشن سانگلہ ہل کی حلف وفاداری کی تقریب سے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا سانگلہ ہل کے عوام نے انتخابات میں ان لوگوں کاچناؤکیاجنہوں نے حلقہ کھنڈرات میں تبدیل کردیا،مجھے پتہ چل جاتاتومیں ان شکستہ سڑکوں کے ذریعے سفرکرکے کبھی سانگلہ ہل نہ آتا۔ انہوں نے کہا اﷲ تعالیٰ کافیصلہ ہے کہ جیسی قوم ہوگی ،اس پرویسے ہی حکمران مسلط ہوں گے ، بدنصیبی ہے اس حلقہ کے عوام نے اپنے اوپرایسے حکمران مسلط کرلئے جواپنی وفاداری کاثبوت نہ دے سکے ۔انہوں نے کہا پاکستان کو ترقی کے حقیقی سفر پر گامزن کرنے کے لئے سب سے پہلے ہمیں اپنے آپ میں تبدیلی پیدا کرنا ہوگی، کتنے شرم کی بات ہے کہ انکم سپورٹ پروگرام کے تحت اس ملک کے کئی ایم این ایز کی اولادیں رقوم وصول کرتی رہیں۔ اعجاز شاہ