لاہور(نمائندہ خصوصی سے )سنی تحریک پنجا ب کے صدر علامہ مجاہد عبدالر سو ل خان قادری نے کہا ہے کہ حکومت قادیانیوں کی سرگرمیاں روکنے کے اقدامات کرے ، حکومت کے قادیانی نواز اقدامات کی وجہ سے امت مسلمہ شدید اشتعال واضطراب کی کیفیت میں مبتلا ہے ،عاشقان رسولﷺ ختم نبوت کے ایمانی معاملے میں خاموش نہیں رہیں گے ۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ کراچی کے سرکاری کالج میں قادیانی ٹیچر کی ارتدادی سر گرمیاں لمحہ فکریہ ہیں ،سرکاری اداروں میں قادیانیت کے کفریہ عقائد کی تبلیغ سے مسلمان طلبا میں شدید اشتعال پیدا ہوگیا ہے ۔حکومت ذمہ داروں کیخلاف بھی کاروائی کرے جنہوں نے ایسی غلیظ حرکت کر کے ملت اسلامیہ میں بے چینی کی کیفیت پیداکی ہے ۔ موجودہ حکومت نے قایانیت نوازی میں تمام سابقہ ریکارڈتوڑ دیے ہیں۔عالمی سازشوں کی بڑھتی یلغار کی وجہ سے لادینیت تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ توحید و سنت کا پیغام گھر گھر پہنچایا جائے ۔