لاہور(کامرس رپورٹر) فاؤنڈر زگروپ کے رہنما خواجہ خاور رشید نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کسی بھی قیمت پر آئل پروڈکٹس کی قیمتیں نہ بڑھائے کیونکہ کاروبار پہلے ہی تباہ حال ہیں۔ پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے یہ مزید تباہ ہوجائیں گے ۔ خواجہ خاور رشید نے کہا کہ موجودہ حالات پٹرول کی قیمت میں اضافے کی اجازت نہیں دیتے ۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ تجویز کردیتی ہے لیکن اسے زمینی حقائق سے کوئی آگاہی نہیں ہے ۔