فیصل آباد(گلزیب ملک ) ن لیگ اور پیپلز پا رٹی کی طرف سے حکومت مخالف مہم کے دوران مختلف تنظیموں کو استعمال کر نے کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے ۔حساس ادارے کی تیارکردہ رپورٹ میں نشا ندہی کی گئی ہے کہ اس وقت ن لیگ اور پیپلز پا رٹی کی طرف سے یہ منصو بہ بندی کی گئی ہے کہ حکومتی ناکامیوں کو نشانہ بنایا جائے جبکہ اپنی اس مہم کے دوران دونوں پارٹیوں کی طرف سے ایسے افراد ، اداروں ، تنظیموں وغیرہ کی مدد سے احتجاج ، جلسہ جلوس کا انعقاد کیا جا ئیگا جو کہ اس وقت اپنے مسائل حل نہ ہو نے کی وجہ سے تشویش کا شکار بتائے جا تے ہیں ، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں سیاسی پارٹیوں کی طرف سے ایسے افراد ، اداروں ، تنظیموں کے ساتھ رابطہ کر نے کیلئے سر کردہ اور اہم رہنماؤں کو خصوصی ٹاسک سونپ دیئے گئے ہیں۔