رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ حکومت مصنوعی آکسیجن پر چل رہی ہے ،دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، منصوبہ سازوں کو کچلنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل صدارتی نظام نہیں، عمران خان سب کو جیل میں ڈال دیں لیکن ملازمتوں، 50 لاکھ گھروں کا وعدہ پورا کریں، انہوں نے کہا کہ عمران خان جنہیں چور کہہ رہے ہیں ان کی حکومت میں مہنگائی 3 فیصد تھی جو اب 10 فیصد ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو شہباز شریف کے گھروں کے منصوبے کو بلوچستان تک پہنچانے پرمبارکبادہو،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی زبان، نااہلی اور نالائقی سے حکومت کبھی کھڑی نہیں ہوسکتی ،انہوں نے کہا کہ مخالفین کوچور، ڈاکو کہنے سے کام نہیں چلے گا نہیں، لوگوں کو روٹی، روزگار اور گھر چاہیے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان گزشتہ 20 سال سے قوم کو صرف مسائل بتا رہے ہیں اور خود اتنے نالائق ہیں کہ 9 ماہ میں ایک بھی مسئلہ حل تو کیا کوئی حل بتا بھی نہیں سکے جس کپتان کے پاس کرائے کی ٹیم ہو، کوئی وژن، پالیسی پلاننگ نہ ہو، وہ صرف شور مچا سکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 ماہ میں عمران خان کے دور میں جس رفتار اور مقدار میں لوٹ مار ہوئی، ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، 72سال میں ملک اتنا نہیں ڈوبا، نقصان نہیں پہنچا جو عمران خان نے 9 مہینے میں کیا ہے ، مسلم لیگ(ن) کی حکومت میں ترقی کی شرح 5.8 فیصد تھی ،عمران خان کی حکومت میں کم ہو کر 2.5 فیصد پر آگئی ہے ۔