لاہور( سٹاف رپورٹر)سنی تحریک کے ڈویثرنل صدر سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا کہ حکومت نے غریب عوام کو خودکشیوں پر مجبور کر دیا ہے ۔بے روزگاری غربت اور مہنگائی کا سونامی عمران خان کو لے ڈوبے گا۔نااہل حکمرانوں کی غیرمتوازن پالیسیوں نے گندم اور آٹا کے خود کفیل پاکستان کو فقیر بنا دیا۔بجلی، گیس،ایل پی جی گیس،آٹا،گندم، چینی، ادویات کی قیمتوں میں جان لیوا ٹیکس اور مہنگائی نے غریب عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے ۔عمران خان اپنے نااہل وزراء کی فوج کا قبلہ درست کریں،عمران خان نے ملک بھر میں مہنگائی کا سونامی برپا کرکے ملک کے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے ۔ڈیڑھ سالہ حکومتی کارکردگی نے دس لاکھ غریب نوجوانوں کو بے روزگار کر دیا۔بجلی، گیس، پٹرول، ایل پی جی،گیس کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے ۔ اُنہوں نے کہا کہ نوکریوں کا جھانسا دیکر عمران خان نے نوجوان نسل کو گمراہ کیا۔انقلاب کے نعرے لگانے والوں نے انقلاب کی توہین کی ہے ۔پاکستان پر ہر کسی نے تجربات کئے تبدیلی محض خیالوں خوابوں جھوٹے سیاسی وعدوں سے نہیں لائی جا سکتی۔عمران خان الیکشن سے قبل کیے وعدوں کو پورا کریں۔حکومت نے آٹا بحران،گیس،بجلی،پٹرول،ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں کمی واپس نہ لی تو احتجاج کا دائرہ و سیع کریں گے ۔