کراچی،گھوٹکی(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خان گڑھ پہنچے اس موقع پر انہوں نے وفاقی وزیر اینٹی نارکو ٹیکس علی محمدخان مہرکے انتقال پرمرحوم کے بلنددرجات کیلئے فاتحہ خوانی کی اورسردارعلی گوہرمہراورراجہ خان مہراورمحمدبخش خان مہرسے تعزیت کا اظہار کیا۔ بعدازاں بلاول نے میڈیاسے مختصرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ حکومت نیشنل ایکشن پروگرام پر عمل درآمد کرانے کے لئے سنجیدہ نہیں،بڑے افسوس کی بات ہے کہ وزیراعظم نے اب تک نیکٹاکاکوئی اجلاس ہی نہیں بلایا،پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آئی تودہشتگردی کی خاتمے کے لئے اقدامات کئے ،اب بھی حکومت کوچاہئے کہ وہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے اقدامات کرے ۔علاوہ ازیں ایک بیان میں بلاول بھٹوزرداری نے اپنے داداحاکم علی کو ان کی آٹھویں برسی میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ حاکم علی زرداری کو اپنے حلقے کی عوام اورپارٹی کارکنان نے ہمیشہ فراغ دل اور مددگار پایا۔