لاہور(پ ر ) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ وزارت صنعت و تجارت نے مالی سال 2018-19 میں 45ارب روپے کی ڈیوٹی ڈرا بیک سکیم جاری کی اور برآمدات کے زیرورئیٹڈ سیکٹرز کے لئے بجلی کے نرخوں میں کمی کی گئی۔ اسی طرح پاور ڈویژن نے ایک سال کے دوران بوسیدہ ترسیلی نظام میں بہتری لا کر پیداشدہ بجلی کی ریکارڈ ترسیل کی، بجلی چوری کے خلاف مہم سے 1368ملین روپے برآمدکئے گئے ،لائن لاسز میں 1.4فیصد کی کمی ہوئی۔اعدادوشمار کے مطابق پاور ڈویژن نے ایک سال کے دوران اپنے اقدامات کے ذریعے ترسیلی نظام کو بہتر بنا کر لوڈ مینجمنٹ پر قابو پایا جس کے باعث شدید گرمی کے دوران غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہوا۔