اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ) پی ٹی آئی حکومت نے بھی کالاباغ ڈیم کی تعمیرکااعلان کردیا،پانی کے بحران سے نمٹنے کیلئے ملک کاسب سے بڑاپانی کاذخیرہ بنایاجائیگا،وزیرآبی وسائل فیصل واوڈانے پانی کمی سے نمٹنے کی منصوبہ بندی سے متعلق جواب پارلیمنٹ میں جمع کرادیا،پارلیمنٹ کوبتایاگیاکہ پانی کی بڑھتی ہوئی کمی سے نمٹنے کیلئے ملک میں نئے ذخائربنائے جائینگے ،واپڈامنصوبے کے تحت چنیوٹ ڈیم،کرم تنگی ڈیم،شیوک ڈیم ،سکردوڈیم بھی بنائے جائینگے ،منصوبے کے تحت بننے والے سین بیراج سے سین کے علاقوں کوآبپاشی کیلئے پانی کی فراہمی میں اضافہ ،زیرزمین پانی کوری چارج کیا جا سکے گا، نئے ڈیمزکی پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت25.05ملین ایکڑفٹ ہوگی جوموجودہ صلاحیت سے تقریبادوگناہوگی۔