لاہور( خبرنگارخصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی حکومت نے عوام کو سوائے مشکلات کے کچھ نہیں دیا ، ایک سال میں اس حکومت نے عوام کے لئے مسائل پیدا کرنے میں ترقی کی ہے ، کسی ایک شعبہ میں بھی حکومت کی کارکردگی قابل ذکر نہیں ہے ، انہوں نے کہاکہ عوام کوسنہرے خواب دیکھانے والوں نے عوام کی نیند حرام کردی ہے ، مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے عوام نفسیاتی مریض بن گئے ہیں، انہوں نے کہاکہ عوام کی مشکلات دور کرنے کے لئے حکومت نے کسی بھی سطح پر کوئی قدم نہیں اٹھایا ، ایک طرف یہ نعرے لگائے جاتے ہیں کہ ہم عوام کے مسائل حل کرنے کے اقتدار میں آئے ہیں تو دوسری طرف عوام کی مشکلات میں اضافہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جاتی ،عوام کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوگیا ہے ، مہنگائی کی وجہ سے عوام کے لئے روح اور بدن کا رشتہ برقرار رکھنامشکل ہوگیا ہے اور اب عوام اس حکومت سے نجات چاہتے ہیں ، وہ مسلم لیگ (ن) کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں۔