اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) حکومت نے عیدالفطر پر پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کر دی،وزارت اطلاعات و نشریات نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ،دستاویزات کے مطابق پابندی کا اطلاق عیدالفطر سے 2 روز قبل شروع ہو کر 2 ہفتے بعد تک ہو گا،تمام درآمد کنندگان اور فلم ڈسٹریبیوٹرز نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں،مرکزی سنسر بورڈ نے پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا