رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما راؤ مشرف علی نے کہا کہ بد عنوانی کی کارروائیوں میں ملوث عناصر سزا سے بچ نہیں پائیں گے ،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور کابینہ کی کارکردگی کی باقاعدگی سے نگرانی کر رہے ہیں اور اس پر بھی دانشمندانہ فیصلہ کریں گے ،انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس سبق موجود ہے کہ جو غلط فیصلے ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے کیے وہ ہم نہ کریں ،انہوں نے کہا کہ کابینہ میں ردوبدل عوامی مفاد کے لیے کیا جا رہا ہے ،اس سے حکومت گرنے کا تاثر صرف مخالفین پھیلا رہے ہیں ۔