لاہور(خبرنگارخصوصی) سابق چیئر مین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ جو موجودہ صورتحال ہے اس میں کافی بحث اس بات پر ہو چکی ہے کہ کس طرح موجودہ حکومت نے پاکستان کو آئی ایم ایف کو گروی رکھ دیا ، معاشی مشیر ایسے شخص کو لگایا گیا جس کا تعلق آئی ایم ایف سے ہے ، حکومت نے معاشی باگ دوڑ آئی ایم ایف کے ہاتھ میں دے دی ہے ،اگر کچھ ایسا ہمارے دور میں ہوا تو وہ بھی غلط تھا ، غلطی دہرانی نہیں چاہئے ،آئی ایم ایف کے حاضر سروس ملازم کوسٹیٹ بنک پر بٹھا دیا گیا ، پیپلزپارٹی کے رہنما اسلم گل سے ان کے بھائی سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عام آدمی کے بنیادی حقوق کو آہستہ آہستہ سلب کیا جارہاہے ۔ وفاقی حکومت اور صدر پاکستان کے عدلیہ کے متعلق ریفرنس بنانا خطرناک ہے ،کابینہ کے حالیہ اجلاس کے بعد یہ واضح ہوگیا کہ اس ریفرنس کے بارے کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی ، اس ریفرنس کو اسی بنیادپرختم کیا جائے ، ایسا لگتا ہے کہ مشرف کے ایجنڈے کو عملی شکل دی جارہی ہے ،پی ٹی ایم کامعاملہ سینٹ میں حل کیا جائے ۔ رضا ربانی