ملتان(سپیشل رپورٹر)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سے ضلع ملتان کے لیے خصوصی فنڈز طلب کئے جائیں گے ، تمام ایم این ایز اور ایم پی ایزفنڈز کے حصول کے لیے مشترکہ کوشش کریں گے ۔انہو ں نے ان خیالات کا اظہا راپنی زیرصدارت سرکٹ ہاوس میں اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سے غیر منظورشدہ 12 منصوبوں کی منظوری لی جائے گی اور ان منصوبوں کے لیے فنڈز بھی حاصل کئے جائیں گے ۔