لاہور(گوہر علی)حکومت پنجاب نے ایک ہی نشست میں چار بل منظور کرانے کا فیصلہ کیا ہے ، مسلم لیگ (ن) بھی قانون سازی میں حصہ لینے کے لئے تیار ہوگئی۔پیر کو دی پنجاب اکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ بل،دی پنجاب پری وینٹیشن آف کنفلیکٹ آف انٹرسٹ بل،دی پنجاب ڈومیسٹک ورکر بل،دی پنجاب نمل انسٹی ٹیوٹ بل منظوری کے لئے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پیش کئے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے کمیٹی تھری کے جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں جن دو بلز کی منظوری میں حصہ نہیں لیا تھا وہ اب ان بلز پر آئینی ترامیم پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائے گی اور ان بلز کی منظوری میں حصہ لے گی ۔حکومت پنجاب پیر کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں کورم پور اکرنے کی حکمت عملی مرتب کررہی ہے اوراثاثے جمع نہ کرانے کی وجہ سے پنجاب اسمبلی کے معطل اراکین سے کہا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے اثاثے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو جمع کرائیں تاکہ ان کی رکنیت بحال اور وہ قانون سازی میں حصہ لے سکیں ۔ ذرائع کے مطابق منگل کے روز دس قرار دادیں بھی پنجاب اسمبلی میں منظوری کے لئے پیش کی جائیں گی۔