مکرمی! ماہر حیوانات کے مطابق کسی بھی نئے وائرس کے عالمی وبا بننے کی چار علامات ہوتی ہیں۔ وائرس کی نئی قسم، حیوان سے انسان میں منتقل ہونے کی صلاحیت، انسان میں مرض پیدا کرنے کی صلاحیت، انسان سے انسانوں میں بیماری پیدا کرنے کی استعداد ۔ جناب والا اگر اس نظریے سے دیکھا جائے تو یہ وائرس عالمی وبا بن چکا ہے اور اسے پاکستان میں آنے سے روکنے کے لئے بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے ۔مگر ہم اپنے ان پاکستانی خاص طور پر طلبا کو بھی نظر انداز نہیں کرسکتے جو وہاں پھنسے ہوئے ہیں کیوں کہ یہاں پر انکے گھر والے سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں اور ان کے لئے بہت زیادہ پریشان ہیں ۔میری اس اخبار کے توسط سے حکومت سے التماس ہے کہ وہ تمام پاکستانیوں اور طلبا کو وہاں سے باحفاظت واپس لانے کے اقدامات اٹھائے۔ سحر شہزادی( جناح یونیورسٹی فار وومن کراچی)