اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت نے بڑے ٹیکس چوروں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔21جون سے بھاری اثاثہ رکھنے والے نان فائلرز کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائینگی۔10بڑے شہروں میں 5،5ارب پتی والے ٹیکس چوروں کو گرفتار کیا جائیگا۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور،ملتان، فیصل آباد ، گوجرانوالہ،سیالکوٹ، پشاور، حیدرآباد، اور کراچی میں بھی گرفتاریاں عمل میں لائی جائینگی۔ایف بی آر کو ٹیکس چوروں کا ڈیٹا موصول ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق کس فرد کے نام کتنی جائیداد، نادرا کے تعاون سے سافٹ وئیر بھی تیار کرلیا گیا۔شناختی کارڈ نمبر سے اثاثہ جات کی تفصیلات سامنے آجائینگی۔حکومت نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کو بھی پارلیمنٹ سے منظو ر کرانے کا فیصلہ کرلیا۔