اسلام آباد( آن لائن ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کا سیاسی حریفوں کی زندگیوں سے کھیلناقابل نفرت ہے ۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ حکومت جس طریقے سے سیاسی حریفوں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے اور اپنے دبا ئوکے ہتھکنڈوں اور سیاسی مقاصد کے لیے بیماری کا ناجائز فائدہ اٹھارہی وہ قابل نفرت ہے ۔انہوں نے لکھا کہ حکومت کو صحت پر سیاست بند کردینی چاہیے عدالتوں اور قانون کی طرف سے جو طبی سہولیات کی اجازت دی گئی ہے وہ تمام سیاسی قیدیوں کو دینی چاہیے ۔