مکرمی !نیا پاکستان مسائلوں کے ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر کے درمیان کھڑا ہے لیکن ایک امید کی آخری کرن کے سہارے بہت جلد سب مسائل حل ہوں گے ۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ’’نئے پاکستان ‘‘کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے اصلاحات کا آغاز کر دیا ہے۔ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ بھی کہنا ہے کہ مشکل حالات میں کوئی فرد کامیاب نہیں ہوتا جب تک قوم متحد ہو کر ساتھ نہ دے ۔یہ بالکل حقیقت بیان کی کہ حکومت کے مشکل فیصلوں پر سب تعاون کریں یہ ایک قوم بننے کا موقع ہے انشاء اللہ کامیابی کے ساتھ آگے نکلیں گے ۔یہ بات روز روشن کی طرح واضح ہے کہ حکومت نے سخت فیصلے کئے اگر حکومت معیشت کی بہتری کیلئے کام کر رہی ہے اور عارضی تبدیلی کی بجائے مستقل طور پر آنے والی نسلوں کے مستقبل کیلئے جنگ لڑ رہی ہے تو ہمیں ساتھ دینا چاہئے او ر ناامیدی کی بجائے بہادری سے حالات کا مقابلہ کرنا چاہئے۔تاریخ گواہ ہے کہ ہمیشہ سخت فیصلوں کے بعد ہی آسانیاں پیدا ہوتی ہیں ۔ قوم کو اجتماعی طور پر قربانی دینا ہو گی۔ کرپشن ، رشوت اور سود خوری سمیت تمام برائیوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے صبر کا دامن تھامنا ہو گا۔ حکومت وقت کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی پورا ایکشن لینا ہو گا۔ گزشتہ دنوں ڈالر کا ریٹ کم ہونا اور حکومت پنجاب کا مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائوں بھی ہمارے لئے امید کی ایک کرن ہے ۔ اداروں میں رشوت کا بازار گرم تھا ۔ تھانہ کلچر سے لے کر لینڈ ریکارڈ ، محکمہ مال اور تعلیمی ادارو ںسے لے کر ہسپتالوں تک رشوت اور صرف رشوت کو ترجیح دی جاتی رہی ہے۔ لیکن تبدیلی سرکار نے کرپشن ،رشوت ،بے نامی جائیدادوں اور سرکاری ملازمین کے آمدن سے زائد اثاثوں سمیت وطن عزیز کو ہر ایک برائی سے پاک کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔ (ملک شاہد حنیف)