لاہور(خبرنگارخصوصی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس حکومت کا ٹھیکہ پورا ہو چکا ،یہ چھ ماہ میں چلی جائے گی،یہ حکومت ٹھیکے پر لی گئی ہے اس کے پاس کوئی اختیار نہیں ، جب حکومت ٹھیکے پر ملے تو وہی کرتی ہے جو ٹھیکہ ہو،بلاول ہاؤس لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ موجودہ پاور شیئرنگ فارمولا کے ساتھ اقتدار میں نہیں آئیں گے ، حکومت میں آئے تو پاور شیئرنگ پر نظر ثانی کریں گے ،پاور شیئرنگ کیلئے کوئی ڈیل نہیں کریں گے ،بیرونی طاقتیں سلیکٹڈ حکومتوں کو ہی استعمال کرتی ہیں،مودی ٹرمپ کے بعد اب ٹرمپ کی الیکشن مہم چلائی جا رہی ہے ، کیا منا فقت ہے کہ ہم سے ڈو مور کا مطالبہ کرنے والے سراج حقانی کے انٹرویو چھاپتے ہیں ، عمران خان سے پہلے نواز شریف بھی سلیکٹڈ تھے ، مسلم لیگ (ن )بھی عمران خان کی طرح پارلیمنٹ کو زیادہ اہمیت نہیں دیتی،اپوزیشن لیڈر کا کردار اہم ہوتا ، امید ہے شہباز شریف جلد واپس آئیں گے ۔پنجاب کے عوام کو جب ضرورت پڑی ہے تو ان کے لیڈر ہی غائب ہو گئے ہیں،ادارے عوام کو کچھ نہیں سمجھتے اور نہ عوام کی طاقت مانتے ہیں ، سندھ میں کتا کاٹے تو بریکنگ بنتی ہے ،مہنگائی کم نہیں ہو رہی ابھی تو شروع ہو رہی ہے ، بینظیر بھٹو نے 17 ارکان سے ساتھ بھاری اکثریت کو نواز شریف کو امیربننے نہیں دیا تھا،مراد علی شاہ شہباز شریف سے بھی بہتر تھے اور موجودہ وزرا اعلیٰ سے بھی۔