لاہور ( شوبز ڈیسک) نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی مکمل بحالی اور اسے دوبارہ عروج پر لے جانے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، حکومت دوسری انڈسٹریز کی طرح فلم انڈسٹری کے لئے بھی غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کو راغب کرے اور ان کے لئے مراعات کا اعلان کیا جائے ۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری میں آج بھی ایسے لوگ موجود ہیں جن کے پاس اس کی ترقی کیلئے بے شمار آئیڈیاز ہیں لیکن بد قسمتی سے انہیں پذیرائی نہیں ملتی ۔ حکومت نے اپنی قومی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے تو اسے روایت ہٹ کر دوسرے شعبوں پر توجہ دینا ہو گی ۔