مکرمی ! چینی 58 روپے سے ایک سو روپے تک پہنچ گئی ہے- اپوزیشن کی طرف سے بھی اس لوٹ مار پر کوئی آواز نہیں اٹھائی جا رہی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس لوٹ مار میں اپوزیشن کی بڑی بڑی شخصیات بھی شامل ہیں جن کی شوگر ملیں ہیں اور وہ اس بات پر خوش ہیں کہ ساری لعن طعن حکومت کے حصے میں آ رہی ہے۔عوام حیران ہیں کہ اب جبکہ سپریم کورٹ نے حکومت کو چینی سکینڈل کے تمام کرداروں کے خلاف کارروائی کی کھلی اجازت دے دی ہے تو حکومت ہاتھ پر ہاتھ دھرئے کیوں بیٹھی ہے حالانکہ چینی مافیا تو بے لگام ہو چکا ہے اور ہر روز چینی کی قیمت میں اضافہ کئے جا رہا ہے کوئی بعید نہیں کہ آنے والے دنوں میں چینی مزید مہنگی ہو جائے اور حکومت بے بسی کی تصویر بنے یہ سب کچھ دیکھتی رہ جائے۔ میری ارباب اختیار سے گزارسش ہے کہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ غریبوں کو کم از کم دو وقت کی روٹی کیلئے آٹا اور چینی تو سستے داموں مل سکے۔ (جمشید عالم‘ لاہور )