لاہور(سٹاف رپورٹر،92نیوزرپورٹ) اپوزیشن لیڈراور صدر مسلم لیگ (ن)شہباز شریف نے قومی ڈائیلاگ کی تجویزی دیدی،صدرمسلم لیگ ن نے کہا ہے ملک کے حالات بہت خراب ہو چکے ہیں ، اجتماعی کاوش سے یہ بہتر ہوسکتے ہیں،اگر ملک کے حالات کو بہتر بنانا ہے تو تمام سیاسی جماعتوں کو قومی ڈائیلاگ کرنا ہوگا۔شہبازشریف سے سینئرصحافیوں نے جاتی عمرہ میں ملاقات کرکے والدہ کے انتقال پراظہارتعزیت کیا۔ شہباز شریف نے والدہ کی یادیں صحافیوں سے شیئرکیں اور کہا وہ بچپن میں کبھی ڈانٹتی تھیں، پھر پیار کرتی تھیں، دعاؤں کی چھتری چلی جائے تو واپس نہیں آتی،میری والدہ خاندان کے ہر فرد کے ساتھ ایک جیسی تھیں، کسی کے ساتھ کوئی فرق نہیں کرتی تھیں،ماں سے خالص کوئی رشتہ نہیں،اس میں کوئی شک نہیں۔صحافی کے سوال کہ شب و روزکیسے گزررہے ہیں؟ کے جواب میں شہبازشریف نے کہاسب کے سامنے ہے ،مجھے جیل میں اطلاع مل گئی تھی،بے بسی کاعالم تھا،ایسے عالم میں کیاکیاجاسکتاتھا،قیدمیں ماں کے انتقال کی خبرملے اس سے بڑی بے بسی کیاہوسکتی ہے ،والدہ کے انتقال کے بعدجیل میں نوازشریف سے بات کروائی گئی۔حکومت کے ہاتھوں پاکستان کی تباہی ہوگئی،معیشت خراب ہوگئی،افسوسناک بات ہے کہ اب گالی سے بات شروع ہوتی اور گالی پرہی ختم ہوتی ہے ، تحریک انصاف نے سیاست میں زہر گھول دیا،صحافی نے سوال کیاملکی معاملات ٹھیک کرنے کاطریقہ کیاہے ؟توشہبازشریف نے جواب دیامیری ضمانت کرائیں پھربتاؤں گا،ابھی توپیرول پررہاہوں،ہر شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکاہے ،تعزیت کے لئے آنے والوں کا شکر گزار ہوں۔