لاہور(سٹاف رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل شاہ اویس نورانی نے کہا ہے کہ حکومت قوم کو بھکاری بنانے کی بجائے یوٹیلٹی بل معاف کرنے کا اعلان کرے ۔ کرونا فنڈ اور کرونا ٹائیگر فورس ڈرامے بازی ہے ۔ کرونا وائرس کی وبا بداعمالیوں کا نتیجہ ہے ۔ توبہ و استغفار ہی شفا کا بہترین ذریعہ ہے ۔ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا اسلام کا حکم اور سنت رسول ہے ۔