لاہور(اپنے رپورٹر سے )کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن ریٹارئرڈسیف انجم اور آر پی او شیخوپورہ نے ننکانہ صاحب کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور ڈویژن نے کہا کہ حکومتی احکامات پر بھرپور عملدرآمد کروایاجائے ۔ کمشنر لاہور ڈویژن اورآرپی او نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کے ہمراہ کچہری چوک پر آٹا کے سٹال کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ عوام کو آٹے کی دستیابی اور اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب اور ڈی پی او نے دفعہ 144اور کرونا وائرس کے حوالے سے کئے گئے انتظامات پر بریفنگ دی۔ آر پی او شیخوپورہ رینج نے کہا کہ دفعہ 144کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے ۔