لاہور(اپنے رپورٹر سے )موجودہ حکومت نے گیس ،بجلی ،آٹا ،پٹرول ،سبزیوں اور روزمرہ استعمال ہونے والی اشیائکو دن دگنی رات چوگنی اضافہ کردیا ہے ۔ ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایک اجلاس ہوا جس کے چیئرمین واحد کاشمیری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دیتی، غریب غریب تر ہوتا جا رہاہے اور اس مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گیا ہے ، روز بروز فاقہ کشی میں اضافہ ہوتا جا رہاہے ،انہوں نے کہا کہ لاہور کے پوش علاقوں میں روٹی 8روپے اور نان 12روپے کا سر عام فروخت ہو رہا ہے ۔ غریب بھی موجودہ حکومت سے کوئی اپنے منشور پر جو وعدہ کیا تھا کہ ہماری حکومت یہ کچھ کرے گی وہ سبز باغ تھا، اگر حکومت نے یہی رویہ اختیار کیا تو لوگ خودکشی پرمجبورہو جائیں گے ، واحد کاشمیری نے کہا حکومت کو عقل کے ناخن لینے چاہئیں، اگر حکومت نے ہماری ان گزارشات پر غور نہ کیا تو اب ہم شیر فروش، ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ، نانبائی، سویٹ شاپس سب ایک ہی صف میں کھڑے ہو جائیں گے اور26اپریل بروز جمعتہ المبارک بعد از نمازجمعہ داتا دربار احتجاج کریں گے۔ ، حکومت کو چاہیے کہ غریب ،متوسط طبقے کا خیال کرے اگر انہوں نے اس پر کوئی عمل نہ کیا تو اس پر بھرپور احتجاج ہوگا۔