فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی) پنجاب میں حکومتی جماعت کے ارکان قومی اسمبلی سے بھی صوابدیدی ترقیاتی فنڈز کے تحت سکیمیں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے ترقیاتی فنڈز کے لئے طریقہ کار وضح کردیا گیا ۔ ہر ضلع کا ڈپٹی کمشنر تحریک انصاف اور ان کے اتحادی ارکان اسمبلی سے مشاورت کے بعد ترقیاتی سکیمیں تیار کرکے صوبائی حکومت کو بھجوائے گا۔ اس سلسلہ میں مشاورتی اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے علاوہ ارکان قومی اسمبلی کو بھی بلایا جائے گا۔ جن حلقوں میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں وہاں پر ڈپٹی کمشنر اہل علاقہ کی مشاورت سے ترقیاتی سکیمیں دیں گے ۔