لاہور(خبرنگارخصوصی)ٹیکسٹائل ٹریڈرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ پاکستان چیئر مین شیخ عبد المنان اورر صدر رانا محمد ندیم عباس نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پنجاب گورنمنٹ،اور سندھ گورنمنٹ کے اعلان لوک ڈاؤن کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل ٹریڈرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ پاکستان اپنی ہر قسم کی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل کرنے کیساتھ ساتھ ہر قسم کا کاروبار 6 ، اپریل 2020تک بند کر رہے گا ، گورنمنٹ آف پنجاب و سندھ کے اعلان کے مطابق تمام مارکیٹیں مکمل طور پر بند ہوں گی اور اس محلق کرونا وائرس کیخلاف اﷲ تعالیٰ کے فضل وکرم سے شکست دیکر اپنا اور اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کرئیں گئے ، تاجروں سے گزارش ہے کہ بہت زیادہ احتیاط کرئیں اور اپنی صفائی کا خاص خیال رکھیں،تاجر غیر ضروری سرگرمیوں سے پرہیز کریں ۔ عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے ہم سب کو کردار اداکرنا چاہیے ۔