لاہور( این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ نئے کاروبار کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی دعویدار حکومت پہلے سے چلنے والے کاروبار کی راہ میں حائل رکاوٹیں بھی دور کرے ،دیگر شعبوں کی طرح تاجروں کی بھی معاونت کی جائے اور خصوصاً کاروبار ی حالات پر چھائے مندی کے سائے دور کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آنے والے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شدید لہر سے عوام کی قوت خرید ختم ہو گئی ہے جس کے کاروبار کے حالات پربھی شدید منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔