اسلام آباد (صباح نیوز) پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے ہفتہ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکومت دراصل جھوٹ پر آئی ہے ،حکومت جھوٹ کے سواکوئی بات نہیں کرتی،حکمران سیاسی لوگوں کو اہمیت نہیں دے رہے ہیں، اہمیت ان کو دے رہے جو انہیں لے کر آئے ہیں،وزیراعظم ہائوس کو چھوڑ دینگے ، جھوٹ بولا،ہم کٹے اور مرغیاں تقسیم کرینگے ، جھوٹ نکلا ،قرضے نہیں لونگا وہ بھی جھوٹ ثابت ہوا،وزیروں کو کم کرنے کا کہہ کر ان لوگوں کو لارہے جو منتخب نہیں ہوئے ،یہ دوسروں کو الو سمجھ رہے ہیں ایک سال ہوگیا، آپ نے کشمیر کیلئے کیا کیا؟انھوں نے کہا زرداری کیساتھ رویہ انتقام کا ہے ، احتساب نہیں ہے ،نیب انتقامی کارروائیوں کا اداراہ بن گیا ہے ، یہ حکومت نااہل اور غیر سنجیدہ ہے ،بل پاس کرنے کیلئے اپوزیشن نے حکومت کا ساتھ دیا۔