لاہور( شوبز ڈیسک) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ گائیکی کے اصل رموز کو سمجھے بغیر کامیابی حاصل نہیں ہوتی ، ریاضت ایک سنجیدہ مشق ہے اور گائیگی کے فن سے وابستہ حقیقی گلوکار اس سے بخوبی آگاہ ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ معیاری شاعری پر مبنی گیت پیش کئے ہیں اور مجھے فخر ہے کہ کئی سال قبل پیش کئے گئے میرے گیت آج بھی لوگوں کی زبان پر ہیں۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ موسیقی کوئی پارٹ ٹائم جاب نہیں بلکہ اسے پوری توجہ اور لگن سے وقت دینا پڑتا ہے تبھی کامیابی کا حصول ممکن ہوتا ہے ۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ پاکستان نے گلوکاری کے میدان میں بڑے بڑے نام پیدا کئے ہیں جن کی پوری دنیا میں ایک پہچان ہے ۔