کراچی (وقاص باقر92نیوز)حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام کا معاملہ بھی صوبائی اوروفاقی حکومت کے اختلافات کی نذرہونے لگا،حیدرآباد میں وفاقی انسٹیٹوٹ کے قیام کیلئے درکار80 ایکڑزمین پرپیش رفت نہ ہوسکی،کوہسارمیں سول ایوی ایشن اتھارٹی وفاقی انسٹیٹیوٹ کیلئے زمین دینے کو تیارہے ،سندھ حکومت نے قیمت مانگ لی،معاملہ التوا میں پڑگیا۔ن لیگ کی سابق حکومت نے ایم کیوایم کے مطالبے پرحیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا اوربجٹ میں فنڈزبھی مختص کئے ،پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نے بھی حیدرآباد یونیورسٹی کے قیام کیلیے پیشرفت کی اورچند ماہ قبل وزیراعظم عمران خان نے حیدرآباد میں ڈگری ایوارڈنگ انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھا،کوہسارکے علاقے میں درکار80 ایکڑزمین سول ایوی ایشن اتھارٹی جامعہ حیدرآباد کو دینے کیلئے تیارہے تاہم سندھ حکومت نے زمین کو استعمال کرنے سے روک دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کا اعتراض ہے کہ زمین انکی ملکیت ہے اورسول ایوی ایشن اتھارٹی کو زمین صرف انکے مقاصد کیلئے دی گئی اگرجامعہ حیدرآباد کیلئے زمین استعمال کی جاتی ہے تو وفاقی حکومت اسکی رقم ادا کرے ،چند روزقبل متعلقہ محکموں اوروزارتوں کے افسران نے حیدرآباد میں زمین کا جائزہ لیا اورفیصلہ ہوا کہ کوہسار حیدرآباد میں دستیاب زمین کی دوبارہ ڈیمارکیشن کی جائیگی اورچیف سیکریٹری اس ضمن میں حتمی فیصلہ کرینگے ۔