کویت سٹی(نیٹ نیوز)کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح نے شیخ صباح الخالد الصباح کو دوبارہ ملک کا وزیراعظم مقرر کردیا اور انہیں نئی حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی ہے ۔شیخ نواف نے شیخ صباح کو ہدایت کی ہے کہ وہ کابینہ کے نئے ارکان کے نام پیش کریں تاکہ ان کی منظوری دی جاسکے ۔کویتی کابینہ نے گذشتہ ہفتے پارلیمان سے ایک تنازع کے بعد استعفا دے دیا تھا۔ پارلیمان نے ایک قرارداد کی منظوری دی تھی جس کے تحت ایوان میں وزیراعظم سے پوچھ تاچھ کی جاسکتی ہے ۔وزیراعظم شیخ صباح سے سوال جواب کیلئے قرارداد پارلیمان کے تین ارکان نے پیش کی تھی اور پارلیمان کے نصف سے زیادہ ارکان نے اس کی حمایت کی تھی۔