نیویارک(آن لائن) امریکہ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ چین کی کم برآمدی ڈیٹا رپورٹ ہے ۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے کے قریب نرخ 15 سینٹ (0.25 فیصد ) گر کر 64.24 ڈالر فی بیرل رہے ۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 13سینٹ (0.24 فیصد ) کمی کے ساتھ 59.07 ڈالر فی بیرل طے پائے ۔