واشنگٹن ( ویب ڈیسک) امریکہ میں ایک حاضر دماغ خاتون کلرک نے ڈکیتی کی واردات کے دوران اپنی حاضر دماغی کی وجہ سے پانسہ پلٹ دیا۔ پولیس نے ڈاکو کوری فلپس کو پاڈوکاہ، کینٹکی کے ہوٹل میں ڈکیتی کے جرم میں گزشتہ دنوں گرفتار کیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ایک نقاب پوش شخص ہوٹل میں داخل ہوا اور گن دکھا کر کاؤنٹر کے پیچھے کھڑی ہوئی خاتون سے رقم کا مطالبہ کیا۔خاتون نے رقم کاؤنٹر پر رکھ دی، جسے اکٹھا کرنے کے لیے کوری نے گن ایک طرف رکھی تو خاتون کلرک نے اس موقع سے فائدہ اٹھایا اور ڈاکو کی گن اٹھا کر اس پر ہی تان لی جس پر وہ فرار ہوگیا۔ پاڈوکاہ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔