گلاسکو( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کی خاتون ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے گلاسگو میں ملک کا نام روشن کردیا۔رابعہ شہزاد نے گلاسگو میں ہونیوالی گلاسگو اوپن کلاسک ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 2020 میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سونے کی شیلڈ اپنے نام کرلیا ۔ عالمی سطح پر پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کامیابی حاصل کرنے کے بعد تصویر شیئر کی۔رابعہ نے لکھا کہ ایک لڑکی ہوتے ہوئے انہوں نے اکیلے کراچی سے مانچسٹر اور مانچسٹر سے گلاسگو سفر کیا جہاں گولڈ شیلڈ لینے میں کامیاب رہیں۔یاد رہے کہ رابعہ شہزاد اس سے قبل آسٹریلیا میں ہونیوالی رالف کیش مین اوپن ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی 55 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کر چکی ہیں۔